
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):سابق وزیر خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،توقع ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔