اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کیلئے سکیورٹی کیلئے دو ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جس سے سی پیک کے روٹ پر سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔