
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر و سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، لواحقین کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔