APP04-08 ISLAMABAD: April 08 - Federal Minister of Energy (Power Division) Omar Ayub Khan chairing the 9th meeting of the SAARC Working Group on Energy at local hotel. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون، تنازعات کے حل، علاقائی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کی ضرورت ہے، خطے میں ترقی کے لئے توانائی کا شعبہ بہت اہم ہے، اس شعبے میں ہم ایک دوسرے سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے، پاکستان اپنا انرجی مکس تبدیل کر رہا ہے، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے، امید ہے کہ سارک ورکنگ گروپ برائے توانائی خطے میں سستی بجلی کی فراہمی، معیشت کی بہتری اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مثبت تجاویز دے گا۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں سارک ورکنگ گروپ برائے توانائی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔