اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری کی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی قائد اعظم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

گیشتریں ھال
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری کی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو اساتذہ اور طلباء نے بھرپور سراہا۔دورہ کے دوران نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے داخلی صورتحال، ملکی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار پر روشنی ڈالی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حوالہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو دنیا دیکھے گی اور دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا،افواج پاکستان نےصرف بھارت اور اس کی فوج کو نہیں بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔خصوصی نشست میں موجود طلباء اوراساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست نے بہت سے طلباء کے ابہام کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔اساتذہ نے کہا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں بلکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں، آج کا سیشن بہت مؤثر تھا جس سے طلباء کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔طلباء نے کہا کہ آج کی نشست میں پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل سے طلباء موجود تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مس انفارمیشن پر طلبا ءکے سوالات کے مدلل جوابات دئیے ،ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے،ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سلام پیش کرتےہیں۔









