
کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، پاکستانی عوام اپنے اتحاد سے ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، دہشت گردوں کا ان کی کمیں گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا اور ان کے سرپرستوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بے گناہوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، ملک کے مختلف حصوں مین جاری آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے،قوم منفی سوچ پھیلانے والوں سے بچے۔ وہ ہفتہ کو یہاں سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن خطاب کررہے تھے۔