راولپنڈی۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر کے موثر انتظام کے لئے استعداد کار میں اضافہ اور 29 نئے سول آرمڈ فورسز ونگز کی تشکیل سے متعلق مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔